???رز ن? امر??? ح?ومت ?? ???اب?س م?? موجود لا??و? لوگو? ?? ذات? معلومات چرائ??

237

ہیکروں نے اندازوں کے برعکس امریکی حکومت کے ڈیٹابیس میں موجود لاکھوں صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرکے بڑے پیمانے پر افراد کا ڈیٹا چوری کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا کہ گیا ہے کہ ہیکروں نے سرکاری ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کی تھی اور یہ تعداد اندازوں کے برعکس بلکہ کروڑوں میں ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 21.5 ملین یا دو کروڑ پندرہ لاکھ صارفین کے ذاتی معلومات تک رسائی کی گئی تھی جس میں سوشل سیکورٹی سے متعلق نمبروں تک رسائی بھی شامل ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ای پیکنگ میں چین ملوث ہے۔