ا?پ?س ?م??? ?ا اجلاس ?ل طلب

240

ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل وزیر اعلیٰ ہاوس میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہر کراچی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ایپکش کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں میں گورنرعشرت العباد، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نویداور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرسمیت دیگراعلی حکام کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے رینجرز کو خصوصی  اختیارات دوبارہ دینے کے بعد یہ پہلا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں رینجرزاورقانون نافذکرنیوالے دیگراداروں کےاختیارات پربات چیت کی جائیگی۔