آئند? 24گ?ن?و? ?? دوران مل? ?? مختلف علاقو? م?? بارش ?ا ام?ان، محم?? موسم?ات

198

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پرجبکہ سبی، ڑوب، قلات، کوئٹہ، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی ظاہر کی ہے ۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارشوں میں سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (گولڑہ78 ، بوکرہ 71، زیروپوائنٹ41 ، سید پور 24) ملی میٹر جبکہ بہاولنگر63، راولپنڈی(چکلالہ 60، شمس آباد42)، بہاولپور (سٹی 49، ائیر پورٹ37)، نور پور تھل 39، ساہیوال 37، مری 30، دیر 19، اوکاڑہ 18، کوٹ ادو 17، ہنزہ، گڑھی دوپٹہ 15، منگلا 12،جوہر آباد11، چکوال، سکردو 10، استور، جھنگ، پشاور 08، مالم جبہ07، خانپور، سبی 05، فیصل آباد، مظفر آباد، بنوں، سرگودھا، ایبٹ آباد، ملتان، سیدو شریف 04، چلاس، جیکب آباد، بونجی، راولاکوٹ، لیہ 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، ڑوب، چراٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، قلات، ڑوب، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن میں مطلع ابرآلود ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 44، دالبندین 43، پنجگور42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔