بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے سیمی فائنل میں کوپس جونز اور سپیئرز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوپس جونز اور سپیئرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ فائنل میں مرزا اور ہنگس کا مقابلہ ایکامکارووا اور ایلینا ویسنینا سے ہو گا۔