پنجاب ب?ر ?? تعل?م? بور? 25 جولائ? ?و م??ر? ?? نتائج ?ا اعلان ?ر?? گ?

272

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ25جولائی کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان مورخہ 21 جولائی کو کیا جائے گا۔

لاہور میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحان 2015 کے نتائج کا اعلان مورخہ 25 جولائی کو صج 10:10 بجے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان مورخہ 24- جولائی کو شام 06:00 بجے کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ میں ہونے والے اجلاس میں تمام بورڈز کے چیئرمین نے شرکت کی جس کی صدارت چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک نے کی۔