خ?برپختونخوا م?? 352 پولنگ س??شنو? پر دوبار? پولنگ ??لئ? 30 جولائ? ?? تار?خ مقرر

262

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلئے 352 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کےلئے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ فوج کی نگرانی میں کرانے کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے پی کے میں تین سو باون پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے 30 جولائی جمعرات کے روز کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے پولنگ سٹیشنوں پر5جولائی کو دوبارہ پولنگ ہونا تھی تاہم حکم امتناعی کی وجہ سے یہ پولنگ منسوخ کردی گئی تھی ۔ پشاور ہائیکورٹ نے دوبارہ پولنگ کے خلاف تمام درخواستیں یہ کہہ کر نمٹا دی ہیں کہ یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے نہ کہ کسی کورٹ کا ہے۔