افغانستان کے صوبہ کابل اور قندوز میں دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئی ہیں۔ دھماکوں سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قندوز شہر میں پولیس کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی قریب موجود دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ کابل صوبہ کے ضلع کپیسا میں وین میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ سے 12 شہری ہلاک ہوئے اور 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔