ر?ن رابط? ?م??? محمد انور مسلسل علالت ?? باعث معزول

224

رکن رابطہ کمیٹی محمد انور مسلسل علالت کے باعث معزول کردیے گئے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔

سینیرڈپٹی کنونیرندیم نصرت کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکن رابطہ کمیٹی محمد انورکو مسلسل علالت کے باعث تنظیمی امور میں معاونت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث محمد انور کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  محمدانورکی جگہ دیگر سینیراورفعال کارکنوں کورابطہ کمیٹی میں شامل کیاجائیگا۔