اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 6 فلسطینیوں کو اغواءکر لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ان افراد کو نابلوس اور الخلیل کے شہروں سے اغواءکیا ہے۔ دریں اثناءاینٹی پاپولر سیٹلمنٹ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز بیت عمر قصبے میں زبردستی داخل ہو گئیں اور 2 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ دو افراد کو اورتا گاﺅں سے گرفتار کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے وسطی الخلیل سے بھی 2 فلسطینی طالبعلموں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے سے معمول کی بنیاد پر فلسطینیوں کو اغواء کر کے حراستی مراکز میں ڈال رہی ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں۔