نائ?جر: ج?ل پر بو?و حرام ?ا حمل?، 1 فوج? ?لا?

161

 نائیجر کے جنوبی علاقے دِفا کی ایک جیل پر بوکو حرام کے حملے میں 1 فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ فوجیوں کی جانب سے جوابی کاروائی میں تین حملہ آوربھی مارے گئے۔

نائیجر کے فوجی حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند وں نے ممکنہ طور پر اس جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کیا ۔جوابی کاروائی کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک اورایک فوجی بھی مارا گیا جب کہ باقی عسکریت پسند فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بوکو حرام نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے اس جیل پر ایک حملہ کیا تھا۔