دبئی بندرگاہ میں کشتیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے جلد ہی متعدد کشیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بندرگاہ پر کھڑے مال بردار جہاز بھی کشتیوں میں لگنے والی آگ سے متاثر ہورہے ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے دبئی اور شارجہ سمیت قریبی ریاستوں سے فائر فائٹرز کو طلب کرلیا ہے۔
پورٹ پر کشتیوں میں آگ لگنے کے باعث دبئی کےمشہور پل المکتوم پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔