کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جس میں 5 ہزار ایس ایم جی راؤنڈز، 3 میگزین اور 1900 کلاشنکوف شامل ہے جبکہ ایف سی نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ملزم سے تفتیش جاری ہے۔