ا?? ?فت? م?? چار بر?? ?ا?ن ?? ال???ر? ?? م?مل نا?ام? ??، حافظ نع?م الرحمن

250

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  ایک ہفتے میں چار بریک ڈاﺅن کے الیکٹرک کی مکمل ناکامی ہے۔ کے الیکٹرک کے اندر حالات کو سنبھالنے اور بجلی کے بحران سے شہریوں کو نجات دلانے کی صلاحیت موجود نہیں ۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  کراچی شہر میں بار بار فیڈرز کے تڑپ ہوجانے سے کے الیکٹرک کے نظام اور انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی کھل کر سامنے آگئی ہے اور کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت جو دلیل دی گئی تھی کہ نجکاری کے بعد شہریوں کو بجلی کی سہولت بہتر طور سے میسر آئے گی غلط ثابت ہوگئی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ انکا کہنا تھا کہ سارا فائدہ کے الیکٹرک کے مالکان کو حاصل ہوا ۔

 حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام آج بھی بجلی کو ترس رہے ہیں کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے کراچی کے عوام کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث پہلے تو اور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا شکار تھے اور اب بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کا سامنا شروع ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک بریک ڈاﺅن روکنے کے لئے کچھ نہیں کرسکی۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دنوں میں اور سخت گرمی اور حبس کے موسم میں شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور لوگوں کو عید کی خریداری میں دشواری کا سامنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے لیکن اس سنگین صورت حال کے بعد بھی کے الیکٹرک کی جانب سے حالات کو بہتر کرنے کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔