امریکی خلائی تحقیق کے ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ خلائی جہاز کیوراسٹی مارس روور نے سورج کی نایاب تصاویر ارسال کی ہیں۔
ناسا کے ایک عہدیدار نے سائنس ڈیلی کو بتایا کہ کیوراسٹی مارس روور نے پہلی مرتبہ سورج کی ایسی تصاویر ارسال کی ہیں جنہیں ماضی میں لینا ناممکن تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سورج کی اس طرف کی تصاویر ہیں جو زمین سے نظر نہیں آتیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان تصاویر کی مدد سے خلاء میں موسم کی پیشنگوئیوں میں مدد ملے گی۔