پاک چین کو ملانے والی شاہراہ ریشم کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے، فوارہ چوک سربن چوک پر گڑھے پڑنے سے پاک چین ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان اور چائینا کو ملانے والی شاہراہ ریشم کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ فوارہ چوک میں نصب پانی کے پائپ پھٹنے سے سڑک پر گڑھے پڑ گئے۔ جس کے باعث تجارت کی غرض سے گزرنے والے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ آئے روز حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی و مرکزی حکومت سے شاہراہ ریشم کی مرمت کےلئے اولین بنیادوں پر کام کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔