مال? سال 15-2014 ?? 9 ما? م?? 1296ارب روپ?خرچ ?ئ?گئ?، وزارت خزان?

161

وزارت خزانہ نے مالی سال 15-2014 سے متعلق اخراجات کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں 1296ارب روپےخرچ کئےگئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سبسڈی کی مد میں وزارت داخلہ نے 236 ارب روپے خرچ کیے جبکہ امن و امان پر 183ارب، تعلیمی شعبے پر390ارب، ماحولیات،پانی کی ترسیل اور نکاسی آب پر31ارب روپے خرچ کیے گئے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سڑکوں،بڑی شاہراہوں اورپلوں کیلئے56ارب، زرعی شعبے پر116ارب، قدرتی آفات او دیگر سانحات پر25ارب، صحت کے شعبے پر133ارب اور سماجی تحفظ اور بہبود کیلئے 16ارب روپے خرچ کئے گئے ۔