ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے خطے کے لئے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
صدر حسن روحانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے خطے کے لئے ایشیائی خطے کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہے جبکہ معاہدے کے نتیجے میں ایرانی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا جس سے ایران کے لئے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے نئے راستیں کھلیں گے۔
ایرانی صدر حسین روحانی کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث ایران کو بڑئے مسائل کا سامنا تھا۔
تاہم جوہری معاہدے ہونے کے بعد ایران کو اپنے موجودہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
واضح رہے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے طے پا گئے ہیں جس کے تحت ایران یورینیم یا پروٹینیم پیدانہیں کرسکے گا اور جبکہ ایران پر معاہدے توڑ نے کی صورت میں دوبارہ پابندیوں کا اطلاق کردیا جائے گا۔