ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کی گئی کٹوتی واپس کی جائے، کراچی تاجر اتحاد

243

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں  اب تک کی جانے والی کٹوتی تاجروں کو واپس کرے۔

تاجرروں کی یونین آل کراچی تاجراتحاد کی جانب سےحکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے  حکومت دو ہولڈنگ ٹیکس کو فوری واپس لے جبکہ اب تک کی جانے والی کٹوتی کے پیسے بھی تاجروں کو واپس کرے۔ تاہم اگر کراچی تاجر اتحاد تنظیم کا مطالبہ حکومت کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تو  تاجر برادری غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کردے گی جبکہ آل کراچی تاجر اتحاد نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت بھی کردی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزآل پاکستان انجمن تاجران نے 5 اگست بدھ کے روز ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔