کراچی پریس کلب پرایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ، وفاقی وزراء کے بیانات کی شدید مذمت

257

کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی وزراء خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء الطاف حسین کے خلاف بیانات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متحدہ قومی مومنٹ کے زیر قیادت کراچی پریس کلب پر گزشتہ روز وفاقی وزیر چودھری نثار کے الطاف حسین کے خلاف بیان پر منگل کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے سینیئر رہنماء فاروق ستار نے خطاب کیا۔ فاروق ستار کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے بیانات کی مذمت کرتی ہے۔ جبکہ الطاف حسین کے خلاف دائر مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جار رہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اگر دہشت گردی کے  خلاف ہے تو ایم کیو ایم آپریشن کی حامی ہے۔ جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے عرصے دراز سے کہا جارہاہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی  را ملوث ہے ۔