ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے خوش آئند ہیں ، سرتاج عزیز

233

خارجہ امور کے وفاقی وزیر سرتاج عزیز کا  کہنا ہے کہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ خطے کے امن کے لئے نہایت خوش آئین ہے۔

وفاقی وزیر سرتاج عزیز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا جوہری معاہدوں کا طے پا جانا ایشیائی خطے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ معاہدوں کے نتیجے میں پڑوسی ملک کو ترقی کرنے اور اپنے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی۔

سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر بھی پیش رفت کے لئے راہیں ہموار ہونگی۔

واضح رہے ایران اور چھ عالی طاقتوں کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدہ طے پاگیا ہےجس میں ایران نے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بدلے جوہری پابندیاں قبول کرلیں ہیں۔

معاہدے میں ایران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یورینیم یا پروٹینیم پیدانہیں کرسکے گا اور اگر ایران نے معاہدہ توڑا تو اس پر دوبارہ سے ساری پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔