بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 83 رنز سے شکست دے دی۔

254

بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 83 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کے روز ہرارے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 89 رنز سے شکست دیکر میچ کو اپنے نام کیا۔

زمبابوے نے میچ کا ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر بھارت نے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 277 رنز کا ہدف دیا۔

انڈین ٹیم کی جانب سے کے ایم جھادف 105 رنز کی ناقابل شکست کی اننگ کھیل کرکے نمایاں بلے باز رہے اور پانڈے 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ زمبابوے ٹیم کی جانب سے مادزیوا نے 2 ، چھیبابا، مساکاڈزا، اتسیا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

میزبان ٹیم 227 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 42.4 اورز میں بھارت کے خلاف 193 رنز کے اسکور پراپنی تمام وکٹیں گنواء بیٹھی۔