تجارت میں اضافے کیلیے’’ لک افریقا‘‘ منصوبے کی منظوری

193

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے پاکستان اور افریقی ممالک کی باہمی تجارت میں اضافے کیلیے ’’ لک افریقہ‘‘ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبہ پر عملدرآمد سے باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران افریقی ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات کا اوسط حجم ایک تا 1.8ارب ڈالر سالانہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو اہمیت دے رہی ہے اور اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی سہولتوں کے حوالے سے مذاکرات کا عملشروع کرنے کے ساتھ ساتھ جوائینٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل اور مختلف تجارتی معاہدوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔