افغانستان،ناٹو کے قافلے پر خود کش حملہ،5 شہری زخمی

123

کابل۔ 24 ستمبر ( اے پی پی ) ناٹو کے افغانستان میں قائم مشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک فوجی قافلے کو بارود سے بھری کار سے نشانہ بنانے کی کوشش میں 5 شہری زخمی ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اِس حملے کا نشانہ ناٹو مشن میں شامل ڈنمارک کا فوجی قافلہ تھا۔ کار بم دھماکے میں 5 عام شہریوں کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔