زرینہ دیاز نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

382

ٹوکیو (جسارت نیوز) قزاخستان کی زرینہ دیاز نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں انہوں نے مقامی کھلاڑی میو کیٹو کو شکست دی۔ جاپان میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں قزاخستان کی زرینہ دیاز نے جاپان کی میو کیٹو کو 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔