کھیلوں کے مقابلوں سے کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتاہے

1138

حیدرآباد ( جسارت نیوز ) کھیلوں کے مقابلوں سے کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتاہے اورصحت مندمعاشرے کا قیام مکمن ہوتاہے ایس پی او کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں اچھے انداز میں فراہم کر رہی ہے انکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گاان خیالات کا اظہار حیدرآباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر سلمان تالپور نے افضال شاہ گراونڈ پر اسپورٹس پروموشن آرگنائز یشن کے ذیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ SPOکی ٹیم کے تمام افراد کھیلوں کے لئے مل کر کام کررہے ہیں جس کے لئے سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گاتاکہ ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے ہو سکیں ، اس موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی مخدوم نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور انداز میں کا کر رہی ہے یہ ٹورنامنٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انھوں نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ آئند ہ بھی کھیلوں کے مقابلے کے لئے تعاون کرتی رہے گی،اس موقع پر اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت نے مہمان خصوصی میر سلمان تالپور، ارشاد علی مخدوم، عقیل احمد ،عبدالحمید راجپوت ،انٹر نیشنل کرکٹر فیصل اظہر،ساجدہ شاہ ،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی جمیلہ باری اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسپورٹس کے سیکریٹری سلیم رضا کھوڑو ،شہزاد پرویز بھٹی اور دیگر کا تعاون جاری رہا تو ہم حیدرآباد سمیت اندرورن سندھ میں بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کراتے رہیں گے ،کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کوہسار کرکٹ اکیڈمی نے سندھ کرکٹ اکیڈمی کو 5وکٹوں سے شکست دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کرکٹ اکیڈمی نے مقرہ اوور میں 4وکٹوں پر100رنز بنائے ، ذبیر اعوان نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 45رنز بناکرنمایاں رہے جبکہ وہاب نے 15،نسیم نے 14اور وحید 10رنز بناکر نمایا ں رہے ،جوابی بیٹینگ کرتے ہوئے کوہسار کرکٹ اکیڈمی نے 5کے نقصان پر اسکور مکمل کرلیا شہاب نے 30، شرجیل نے 25، علی نواز نے 19رنز بناکر نمایاں رہے، میچ کے ایمپائرز نقاش مزمل اور سرفراز چنڑ اور اسکورر ماجد علی تھے اس موقع پر ریحانہ بھٹی، رمیز شیخ اسرار علی چانڈیو،ناظم عباسی، صدف خان ، فیصل خان،اصضر علی بھٹی، صنم رند بلوچ،فوکل پرسن سندھ اسپورٹس بورڈعیق راؤ، ظفر وحید، ایس ایم ندیم، سندھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر علی خاصیخلی ،فیضان علی کوٹری کے سید مسرت علی، ذاہد بلوچ،اعجاز شیخ، خالد بابا،وومن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ریپ بشری چشتی، وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری مصباح راحین،رمیز خان، حسن علی آرئیں ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یاسین شیخ، سلیم اقبال، عثمان عامر ،سید شارق عزیز کے علاوہ شائیقن کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر تمام مہمانوں کواجرکیں اور شیلڈز کے تحائف دیئے گئے۔