پانچواں آل پاکستان قائد اعظم گولڈ کپ انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کراچی یونائیٹڈکلب نے جیت لیا

472

ڈی جی خان(جسارت نیوز )پانچویں آل پاکستان قائد اعظم گولڈ کپ انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ ڈیرہ غازی خان 2017-18کا فائنل میچ کراچی یونائیٹڈ کلب نے 3صفر سے جیت لیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کا آتش فٹ بال کلب ٹانک کے درمیان پانچواں آل پاکستان قائد اعظم گولڈ کپ انویٹیشن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب نے مسلسل تین گول کیے اور مد مقابل ٹیم کو کوئی گول کرنے کا موقع نہیں دیا

،فائنل میچ کے مہمان خصوصی شیخ حاجی محمد صادق نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات دئیے، کراچی یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑی نعمان عرف ڈوڈو کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئیٹرافی جبکہ الہلال فٹبال کلب کے کیپر احمد یار کو بیسٹ کیپرنگ کرنے پر گلبز بمعہ شیلڈ پیش کی، فاتح ٹیم کو 30ہزار روپے بمعہ بڑی ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو 15ہزار اور چھوٹی ٹرافی دی گئی، مہمان خصوصی حاجی محمد صادق نے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے پر صدر الہلال فٹبال کلب سردار محمود خان کھتران اور سیکرٹری ٹورنامنٹ صداقت علی قریشی کو خصوصی شیلڈ پیش کی اور آئندہ بھی ایسے پرجوش کھیل کا انعقاد کرنے کی امید ظاہر کی ۔