آئی سی سی ون ڈے رینکنگ :بھارت نے دوبارہ پہلی پوزیشن سنبھال لی

302

دبئی(جسارت نیوز) بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 5ویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم نے 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا سے دوبارہ ٹاپ پوزیشن چھین لی، جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، شکست خوردہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہو گئے تاہم کینگروز ٹیم آگے ہے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ 5ویں، پاکستان چھٹے، بنگلا دیش7ویں، سری لنکا 8ویں اور ویسٹ انڈیز9 ویں نمبر پر موجود ہے۔