ایشین اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کانگریس میں شرکت کے بعد شرکاء وطن واپس روانہ

156

اسلام آباد (جسارت نیوز) ایشین اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے بعد شرکاء وطن واپس روانہ ہونے شروع ہوگئے،ایشین اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے بتایا کہ کانگریس کے اجلاس میں 23 ممالک کے 70 نمائندوں نے شرکت کی۔ آج تمام شرکاء اپنے، اپنے ملکوں کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان علی نقوی ،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین اور سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے پاکستان سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے صدر امجد عزیز ملک کو ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امجد عزیز ملک پاکستان کے علاوہ ایشیائی سطح پر بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پوراقدامات کریں گے۔