اسٹیون اسمتھ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ،وطن روانہ ہوگئے 

144

ناگپور(جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ مارکس اسٹوئنس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ اسمتھ بھارت کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹر رچرڈ سا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم آر آئی سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اسلئے وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گی، ان کی جگہ مارکس اسٹوئنس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ وارنر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ اسمتھ نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر مایوسی ہوئی۔ تاہم میری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز پر مرکوز ہے اور اس سے قبل میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔