لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ میں 25 نمبر اسٹاپ کے قریب شراب کے نشے میں دھت ٹریفک وارڈن محمد ابرار نے پنجاب یونیورسٹی کے بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا اور ڈرائیور کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، پنجاب یونیورسٹی کے بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن محمد ابرار نے شراب پی ہوئی تھی اور وارڈن اپنی گاڑی میں بس کا پیچھا کرتے ہوئے 25 نمبر اسٹاپ کے قریب آ کر بس کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، ڈرائیور کا کہنا تھا کہ بس میں یونیورسٹی کی طلبہ بھی سوار تھیں، شہریوں نے ٹریفک وارڈن کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد کر کے ڈولفن پولیس کے حوالے کر دیا، اس موقع پر بس کے عملے اور شہریوں نے ٹریفک وارڈن محمد ابرار کے خلاف احتجاج کیا اور وارڈن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔