اردو بازار چوک ، ٹرک کھمبے سے ٹکراگیا ،علاقے کی بجلی منقطع

143

لاہور (کرائم رپورٹر) اردو بازار چوک میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں۔ پولیس نے جائے حادثہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔حادثے کی وجہ سے بجلی کے تار ٹوٹ کر سڑک پر ہر طرف پھیل گئے جبکہ دیگر کھمبے بھی ٹیڑھے ہو کر زمین کے ساتھ لگ گئے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو چوک میں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ انتظامیہ ٹرک کو سڑک سے نہ ہٹا سکی اور نہ ہی تاروں کو سڑک سے ہٹا یا۔ حادثے کی وجہ سے ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اْردو بازار سے ملحقہ علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔