علاقہ ایس ایچ او امداد علی خواجہ شیرشاہ کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے شیرشاہ کے دکان داروں اور کاروباری افراد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے کاروباراور دوکانوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا علاقے میں پیڑولنگ کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں شیرشاہ میں پیش آنے والے چوری کے واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے دوکان داروں نے امداد علی خواجہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے علاقے میں پیڑولنگ میں اضافے کے بعد کوئی بھی چوری ڈکیتی کے واقعات علاقے مین پیش نہیں آئے ۔