کراچی میں 10 افراد کتے کے کا ٹے سے جاں بحق اسپتا لوں سے ویکسین غائب

308

کراچی میں رواں برس 10 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئے، شہر کے سرکاری اسپتا لوں میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہی نہیں، 1 کروڑ 60 لاکھ آبادی پر مشتمل شہر میں صرف تین اسپتا لوں میں اینٹی ریبیز کلینک کام فعال ہیں۔

کراچی میں رواں برس 10 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئے، ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں صرف جناح اسپتال، انڈس اسپتال اور سول اسپتال میں ویکسینیشن کی جاتی ہے، اگر رات کو کتا کاٹ لے تو صرف جناح اسپتال میں ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے۔

رواں برس جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے 6 اور انڈس اسپتال میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک انڈس اسپتال کے مطابق ریڑحی گوٹھ میں کے ایم سی کے تعاون سے کتوں کی نس بندی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے