سونے کی فی تولہ قیمت میں250روپے کمی

319
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1224 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کمی سے 61500،دس گرام سونے کی قیمت215روپے کمی سے 52726روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔