پاکستانی کیمسٹ کا اعزاز

319

انالائٹکل سائنس میں اعلیٰ خدمات پر دنیا بھر کے منفرد 40 سائنٹسٹ کی فہرست میں شامل 

کراچی :پاکستانی کیمسٹ ڈاکٹر محمد فاروق وہاب انالائٹکل سائنس میں اعلیٰ خدمات پر دنیا بھر کے منفرد 40 انالائٹکل سائنٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستند برطانی میگزین نے کیمسٹ کے شعبے انالائٹکل سائنس میں زہین افراد کی ریسرچ سائنٹسٹ میں اعلیٰ خدمات پر 40 کیمسٹ کو نامزد کیا ہے

جسے دی ٹاپ فورٹی انڈر 40 پاور لسٹ 2018 کے عنوان سے شائع کیا ہے۔ جس میں امریکہ، یوکے، کینڈا، جرمنی، جاپان، فرانس، اٹلی، برازیل، تائیوان، ملائشیا سمیت دنیا بھر کے کیمسٹوں میں سے پاکستان سمیت مختلف مملک کے 40 ذہین کیمسٹ کو اپنے شعبے میں نمایاں ریسرچ پر نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد فاروق وہاب ریسرچ انجینئرنگ سائنٹسٹ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اینڈ بائیولوجی یونیورسٹی آف ٹیکساس، امریکہ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ماسٹرز کیا اور 5 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

بعدازاں یونیورسٹی آف البرٹا کینڈا سے پی ایچ ڈی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی والدین کی دعاؤں کے طفیل حاصل ہوئی ہے۔ ملک میں ذہین نواجوانوں کی کمی نہیں ہے، اگر انہیں وسائل فراہم کیے جائیں تو یہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔