مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے  اکتوبر میں 39 کشمیریوں کو شہید کیا

94

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ماہ اکتوبر میں ایک خاتون سمیت 39 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار
کے مطابق ان میں سے 5 نوجوان کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 5 بچے یتیم ہوگئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 379 افرادشدید زخمی ہوگئے جبکہ تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 216 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم 11 خواتین کی بے حرمتی کی اور 84 مکانوں کو نقصان پہنچایا۔