مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند ہونی چاہیے‘ڈاکٹر خالد محمود

131

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ فوج کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے ،وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے ،پنجائتی الیکشن کے بائیکاٹ کر کے کشمیریوں نے ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم کر دیا جس سے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکارہوکر کالے قوانین کی آڑ کی میں بستیوں کی بستیاں تاراج کررہا ہے ،نہتے عوام کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،حکومت پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستانی افواج گھر گھر تلاشی کے نام پر مال واسباب لوٹ رہی ہے ،خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے شدید سردی کے موسم میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر کھلے میدانوں میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم کیا جارہا ہے اس سفاکانہ قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی یہ پیغام دیتی ہے کہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے ،اہل پاکستان پشتیبانی کا حق ادا کریں اگر عالمی برادری نے اپنا دہرا معیار ترک نہ کیا تو دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ ہو گی جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو گا۔