سری نگر:بھارتی فوجی نے  اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا

79

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا،یہ واقعہ ڈوڈا ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے ہی پیٹی بند بھائی کو شدیدزخمی کردیا،40سالہ حوالدار راجیش ڈھکوا کو اس کے ساتھی نے سرکاری اسلحہ سے زخمی کیا ،جسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا مگر حوالدار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔