مظفر آباد :مسافر وین گہری کھائی  میں جا گری،5 جاں بحق،4 زخمی

55

باغ(آن لائن)آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے علاقے ہالن شمالی میں مسافر وین پھسلن کے نتیجے میں گہری کھائی میں جا گری ، جس سے 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔