سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ بھارتی یو م جمہوریہ کی نام نہاد تقریب کی کوریج سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو روکنے کی بھارتی پولیس کی کارروائی کیخلاف صحافیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی پولیس کے ناروا اقدام کیخلاف صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے پریس کلب سرینگر سے لال چوک میں واقع گھنٹہ گھر تک مارچ کیا۔