جموں (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر کے راجوری میں کنٹروللائن پر ہندو پاک افواج کے درمیان وقفہ وقفہ سے جاری فائرنگ اور گولا باری کے تبادلے کے پیش نظر کنٹرول لائن کے قریب نوشہرہ سیکٹر میں 27دیہات کے باشندگان کو ہجرت کے لیے تیار رینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو سرحدی آبادیوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جائے گا تا کہ انسانی زندگیوں کا اتلاف روکا جاسکے۔