کھوئی رٹہ(آن لائن ) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں جوگالپال، بھینسہ گالہ، گجر موڑہ پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم دشمن کی فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔