سرینگر مظفرآباد،راولاکوٹ پونچھ انٹرا  کشمیر بس سروس ایک ہفتہ بعد بحال

128

چناری (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد، راولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیر بس سروس ایک ہفتہ بعد بحال لائن آف کنٹرول کے دونوں کراسنگ پوائنٹ سے 31 مسافر آر پار پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے گذشتہ ہفتے پیر کے روز سرینگر مظفرآباد ،راولاکوٹ ،پونچھ بس سروس معطل کر دی تھی جس کے بعد دونوں اطراف درجنوں مسافر پھنس گئے تھے