پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی  ناکام ہوچکے،فاروق عبداللہ

197

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی ناکام ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ میں پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ مودی پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کریں گے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نریندر مودی جان لے کہ وہ نہ پہلے بھگوان تھے،نہ اب ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے ۔وہ ملک میں ڈر کا ماحول پیدا کرکے صورت حال خراب کررہے ہیں، مودی نے جنگ کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس کے بغیر بھارت بچ نہیں سکتا۔