بریگزٹ میں تاخیر ، 30 جون تک توسیع 

368
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ  میں تاخیر کے لئے دفعہ 50 میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی ہے ۔ جس کے حق میں 412 جبکہ مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے ۔
قرارداد کے تحت وزیراعظم تھریسامے  یورپی یونین سے دفعہ نمبر 50 میں توسیع اور بریگزٹ کی تاریخ 30جون تک موخر کرنے کی درخواست  کریں گی ۔تاہم اس پر عملدرآمد کے لئے تمام یورپی ممالک کی حمایت ضروری ہے ۔
اخبار کے مطابق رواں ہفتے مختلف قراردادوں پر شکست کھانے کے بعد تھر یسامے کو پہلی بار کسی حکومتی قرارداد پر حمایت حاصل ہوئی ۔اور اس کامیابی میں لیبر پارٹی کے 6 اور 4 آزاد امیدواروں کا بڑا ہاتھ ہے ۔