سید خورشید شاہ کی بلا جواز گرفتاری محض انتقامی کارروائی ہے، سید فیاض شاہ

51

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے جنرل سیکرٹری سید فیاض شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نالائقی چھپانے کے لیے انتقامی سیاست پر آگئی ہے۔ سید خورشید شاہ کی بلا جواز گرفتاری محض انتقامی کارروائی ہے وہ کارکنان سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر حیدر نواز شیخ‘ نوید علی شیخ‘ ارشاد علی‘ نعیم ہالپوٹہ ودیگر بھی موجود تھے۔