لمس اسپتال کے ریٹائر ملازمین کے بچوں کو سن کوٹے پر نوکریاں دی جائیں، غلام قادر پل

66

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لمس اسپتال کے ریٹائر ملازمین نے اپنے بچوں کی ملازمت کے لیے سن کوٹہ کے حصول اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر رہنمائوں غلام قادر پل، شہمیر شورو، اقبال چنڑ ودیگر نے کہا کہ 2018ء میں ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے اسپتال میں من پسند بھرتیاں کرکے ریٹائر ملازمین کے بچوں کو ملازمتوں میں یکسر نظر انداز کیا، جس کی وجہ سے ان کے اندر شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ان کے بچے بے روزگاری کا شکار ہیں۔ دوسری جانب ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے غریب ملازمین کو جبری طور پر بلا جواز ملازمت سے برطرف کردیا۔ انہوں نے حکام بالا اور اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ریٹائر ملازمین کے بچوں کو سن کوٹے پر نوکریاں دی جائیں، برطر ف ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے۔