ڈی آئی خا ن،رشتے کے تنازع پر ملزم زاہد خان نے احسان اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

45

ڈیرہ اسماعیل خا ن ( این این آئی) پہاڑ پور کے گائوں ڈھلہ میں رشتے کے تنازعہ پر ملزم زاہد خان نے احسان اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں ڈھلہ میں ملزم زاہد خان بلوچ سکنہ ڈھلہ نے احسان اللہ ولد بشیر حسین بلوچ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فریقین کے مابین وجہ تنازعہ رشتے پر عداوت بیان کی جاتی ہے، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔