کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2020کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر انے کا پہلا مرحلہ مکمل

371

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2020کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کر انے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں ارکان کراچی پریس کلب نے بھرپور شرکت کی،امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے 14دسمبر سہہ پہر4 تاشام7بجے تک کاوقت دیا گیا تھا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی سمیت دیگر نے امیدواروں سے کاغذات وصول کیے،

امیدواروں نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،

صدارت سمیت تمام عہدوں کے لیے مجموعی طور 229 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،صدر کے لئے33،نائب صدر کے لئے18،خزانچی کی نشست کے لئے15،سیکرٹری کی نشست پر 24،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر25،جبکہ گورننگ باڈی کی7 نشستوں پر 114 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،

چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کے مطابق14 دسمبر کوکاغذات نامزدگی جمع کر انے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہیں،جانچ پڑتال کا عمل 16 دسمبر، اسکروٹنی 17 دسمبر، فہرست آویزاں کر نے کا عمل 19 دسمبر، اعتراضات جمع کر انے کی تاریخ 21 دسمبر، حتمی فہرست 23 دسمبر، کاغذات کی واپسی 24 دسمبر، الیکشن میں حصہ لینے والے ممبران کی حتمی فہرست 24 دسمبر جبکہ پولنگ 28 دسمبر کو صبح نو بجے شروع ہو گی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،

کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2020کے سلسلے میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے پریس کلب میں دوپہر سے رات گئے تک اراکین کی گہماگہمی رہی اور پریس کلب کے ارکان سالانہ الیکشن اورحالات حاضرہ پر آپس میں ڈسکس کرتے رہے،اس موقع پرسینئرصحافیوں اوراراکین پریس کلب کی کثیرتعداد موجودتھی۔