کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات (ہفتہ) 28دسمبر کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے،

576

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کل(ہفتہ) 28دسمبر کو منعقد ہوں گے،1476 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل اور دی یونائیٹڈ پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،

الیکشن کمیٹی نے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ کارڈ ضرورساتھ لائیں۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ 28دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 سے شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی،سالانہ انتخابات برائے سال 2020کے لیے ”دی ڈیمو کریٹس“ اور ”دی یونائیٹڈ پینل“ کے اپنے اپنے 12 رکنی پینل حصہ لے رہے ہیں،

”دی ڈیمو کریٹس پینل“ سے نیوز ون سے صدارتی امیدوار محمد امتیاز خان فاران،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے نا ئب صدر کے امید وار سعید سربازی،نیو ٹی وی سے خازنچی کے لئے راجہ کامران، اے آر وائی نیوز سے سیکرٹری کی نشست کے لیے ارمان صابر،روزنامہ جنگ سے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد ثاقب صغیر،

اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے روزنامہ دنیا سے عبدالجبار ناصر،92  نیوز سے عبدالوحید راجپر، جیو نیوز سے عتیق الرحمن،سماء نیو ز سے بیناقیوم،روز ٹی وی سے محمد لیاقت علی مغل،روزنامہ عبرت سے سعید احمد لاشاری اوراب تک نیوز سے زین علی شامل ہیں،جب کہ ”دی یونائیٹڈ پینل“ کی جانب سے بزنس ریکارڈر کے احمد خان ملک کو صدارتی امیدوار نا مزد کیا گیا ہے، نائب صدر کے لیے سالک مجید (روزنامہ نوائے وقت)، سیکرٹری کے لیے فیضان لاکھانی (جیونیوز)خزانچی کے لیے ایم نعیم کھوکھر (روزنامہ جنگ) سے جوائنٹ سیکرٹری کے لیے لیاقت علی رانا (دنیا ٹی وی) سے نامزد کیا گیا ہے،

گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے قسیم سعید (جیو نیوز)راحب گاہو (روزنامہ عبرت)صباء سلطان (ابتک نیوز)شاہد اقبال (روزنامہ ڈان)شمیم اختر (سابق ایڈ یٹر اخبار خواتین)آصف علی سید (فری لانس) اور وکیل احمد راؤ (ایکسپریس نیوز) کی نامز دگی عمل میں آئی ہے،

سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس،دی یونائیٹڈ پینل اور دیگر امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سالانہ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن میں اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،

انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حسن امام صدیقی کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے لیکر آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔